راولپنڈ ی(نیوز ڈیسک )کسٹم کی خصوصی عدالت میں نے منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسعی کر دی۔تفصیلات کے مطابق چوہدری ممتاز کی کسٹم عدالت کے ماڈل ایان علی کو کسٹم حکام کی جانب سے پیش کیا گیا جہاں کسٹم حکام نے ماڈل ایان علی کا عبور ی چالان پیش کرنا تھا لیکن کسٹم حکام نے چالان پیش کرنے کیلئے عدالت سے مزید وقت کی درخواست کی جس پر عدالت نے کسٹم حکام کو تفتیش مکمل کر کے عبوری چالان پیش کر نے کیلئے مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت 24اپریل تک ملتوی کر دی۔ماڈل ایان علی کے عبوری چالان کے بعد ہی مقدمے کا باقاعد ہ ٹرائل شروع ہو سکے گا۔