اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تربت کے علاقے گوگ دان میں دہشت گردوں نے سہراب ڈیم کے کیمپ میں سوئے ہوئے مزدوروں پر حملہ کر دیا اور اندھا دھند فائرنگ سے 20 مزدورجاں بحق 3 زخمی ہوگئے ، وزیر اعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی واقعہ کی شدید مذمت کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں تربت کے علاقے گگ دان میں نامعلوم افراد نے رات گئے مزدوروں کے کیمپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 مزدور ہلاک ہوگئے جبکہ اس واقعہ میں3 مزدور بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک مزدور کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ مرنے والوں کی میتیں بھی ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدورسہراب ڈیم پر کام کررہے تھے جن میں سے 16 کا تعلق پنجاب کے علاقے صادق آباد جبکہ 4 کا تعلق نواحی علاقے حیدرآباد سے ہے۔مرنے والوں میں عبد الرحمن ،اللہ دینہ،محمد ارشاد ،محمد فاروق ،بہوال،محمد دین ،ملک مٹھا اور دیگر شامل ہیں جبکہ 3 زخمی تربت کے سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں اللہ دتہ،اشرف اور ملک سوہنا شامل ہیں۔ادھر کمشنر مکران پسند خان بلیدی نے افسوسناک واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہ جاں بحق مزدور کی حفاظت پر 8 سکیورٹی اہلکار تعینات تھے، حملے کے وقت سکیورٹی اہلکاروں اورحملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا تاہم حملہ آور تعداد میں زیادہ ہونے کی وجہ سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس اورسکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ علاقے میں موجودتمام چوکیوں اورناکوں کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ادھر صدرر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات سے ہمارے حوصلے متنزل نہیں ہو سکتے ،ملک میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا ،وزیر اعظم نے صوبائی حکومت سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم دیا ہے کہ فوری طور پر دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں ۔وزیر اعظم صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ زخمی مزدوروں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے ،دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبد المالک بلوچ نے بھی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اپنا دورہ گوادر مختصر کر کے تربت پہنچ گئے ہیں،وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے10,10 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کیلئے 50,50 ہزا ر روپے امداد کا اعلان بھی کیا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کی صوبائی محکمہ داخلہ سے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مزدوروں کی میتیں ان کے لواحقین تک پہنچانے کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔دریں اثناء وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن،امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ،مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت ،پرویز الٰہی،سپیکرو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ،چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں نے تربت کے علاقے گوگ دان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 20 مزدووں ہلاکت پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 20 مزدور جاں بحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا



















































