ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کو رہا کر دیا گیا

datetime 10  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ممبئی حملوں کے مرکزی مبینہ ملزم ذکی الرحمن لکھوی کولاہور ہائی کورٹ کے حکم پر اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی کے احکامات کو معطل کرتے ہوئے ان کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور حکم دیا تھا کہ ذکری الرحمن کو رہا کیا جائے ،عدالتی حکم کے بعد گزشتہ شب ذکی الرحمن لکھوی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے،ان کی جیل سے رہائی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اس موقع پرذکی الرحمن لکھوی کے حامیوں کی بڑی تعداد بھی ان کی رہائی خبر کے بعد وہاں پہنچ گئی ، حامی ذکی الرحمن لکھو ی کو جیل سے رہائی کے بعد نامعلوم مقام پر لے گئے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ذکی الرحمن لکھوی کے نظر بندی کے حکومتی اقدامت کو غیر قانونی قرار دیا تھا جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے گولڑہ سے ایک شہری کے اغواءکیس میں ذکی الرحمن لکھوی کو مزید ایک ماہ کیلئے نظر بند کر دیا تھا ان کی اس نظر بندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ،دوران سماعت لکھوی کے وکلاءکا موقف تھا کہ ان کے موکل کا ممبئی حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ،حکومت بیرونی دباﺅ کے باعث ان کو رہا نہیں کررہی ہے جو آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے ،عدالت نے پراسیکوٹر کی جانب سے لکھوی کی نظر بندی کو آئینی قرار دینے بارے ٹھوس شواہد پیش نہ کرنے پر ان کی فوری رہائی کا حکم دیا تھاجس پر انہیں اڈالہ جیل سے رات کے اندھیرے میں رہا کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…