بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

مشترکہ اجلاس میں جو قرار داد پاس ہوئی اس میں پی ٹی آئی نے کلیدی کردار ادا کیا ،شاہ محمود قریشی

datetime 10  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی ائی کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر پاس کر لیا گیا ہے جبکہ ہم نے خواجہ آصف کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کر دیا ہے۔ جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جو قرار داد پاس ہوئی اس میں پی ٹی آئی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کی طرف سے جو مسودہ پیش کیا گیا تھا وہ تسلی بخش نہیں تھا اس میں سے کچھ چیزوں کو ترمیم کر کے اس کو قرار داد میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی طرف سے پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کے خلاف جو نازیبہ زبان استعمال کی گئی ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر غیر پارلیمانی زبان استعمال نہیں ہونی چاہئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے خندہ پیشانی اور سب کی دعوت پر اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو قرار داد پیش کی اس کو متفقہ طور پر پارلیمنٹ نے پاس کیا اور ہم نے خواجہ آصف کی قرار داد کو مسترد کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…