اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکہ آئندہ 30 دنوں میں پاکستان کو فوجی سازو سامان کی فروخت یقینی بنائے گا ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری یاف نے پریس کانفرنس میں کیا ۔ امریکی ہتھیاروں سے پاکستان انسداد دہشت گردی کی صلاحیتیں بڑھیں گی ۔ تاہم بھارتی لابی اور پاکستانی ناضرین نے امریکہ کو زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فوجی سازو سامان کی ترسیل نہیں ہونی چاہئے ایک پریس کانفرنس میں میری یاف نے کہا کہ ان تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا جس میں کہا جا رہا تھا کہ پاکستان امریکی فوجی سازو سامان کو یمن میں حوثیوں کے خلاف استعمال کرے گا یا بھارتی سرحدوں پر اس کا استعمال کیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ واشنگٹن نے رواں ہفتے ایک ارب ڈالرز مالیت کے دس فائر میزائلوں اور ہیلی کاپٹروں سمیت اسلحہ کی فروخت کی گرین سگنل دیا تھا ۔