ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

قومی ایکشن پلان کے تحت 65دہشتگردوں کو پھانسی پر لٹکایا گیا،رپور ٹ وزیر اعظم کو پیش

datetime 10  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ): قومی ایکشن پلان کے تحت پینسٹھ دہشتگردوں کو پھانسی پر لٹکایا گیا اور چونتیس ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، وزیرِاعظم کو رپورٹ پیش کر دی گئی۔دہشتگردوں کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رپورٹ وزیرِاعظم کو پیش کردی گئی، جس کے مطابق دہشتگردی میں ملوث پیسٹھ افراد کو پھانسی دی گئی اور مختلف الزامات میں چونتیس ہزار پانچ سترہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں نے ملک بھر میں تیس ہزار تین سو چودہ آپریشن کئے ہیں، جن کے دوران پنجاب سے دوہزار آٹھ سو ستر، سندھ سے سات ہزار ایک سو ترسٹھ ، خیبر پختونخوا سے انیس ہزار آٹھ سو اٹھانوے، بلوچستان سے تین ہزار پانچ سو چھبیس، اسلام آباد سے سات سو ترسٹھ ، آزاد کشمیر سے نو، گلگت بلتستان سے ایک سو تین جبکہ فاٹا سے ایک سو پچاسی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاو¿ڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت چار ہزار ارسٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا، بیس ہزار چوبیس افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ہنڈی کے ذریعے رقم منتقل کرنے پر چونسٹھ مقدمات درج کرکے تراسی افراد کو گرفتار کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…