ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

یمن سے پاکستانیوں کے انخلاء کا مشن مکمل

datetime 10  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے یمن سے شہریوں کے انخلاء کے مشن کے مکمل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن سے پاکستانیوں کے انخلاء کا مشن مکمل کرلیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کہتی ہیں کہ یمن کے متعدد ہوائی اڈے اس وقت ناقابل استعمال ہو چکے ہیں۔ میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ناقابل ائر پورٹس کی وجہ سے پاک بحریہ کے جہازوں کے ذریعے پاکستانیوں کو نکالا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ یمن سے 10 دنوں کے دوران اب تک 1019 پھنسے پاکستانیوں کو نکالا جا چکا ہے، پاکستانیوں کو 3 خصوصی پروازوں، 3 نیوی شپس اور ایک زمنی قافلے کے ذریعہ اومان کے راستے یمن سے نکالا گیا۔دفتر خارجہ کی ترجمان نے تصدیق کی کہ اب بھی ایک اندازے کے مطابق 150 پاکستانی یمن میں موجود ہیں۔

مزید پڑھئے:بھاری بھرکم خاتون اپنی غلیظ ترین حرکتوں سے ماہانہ لاکھوں روپے کما لیتی ہے

یمن میں موجود پاکستانیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ افراد تھے جو یمن میں ہی رکھنا چاہتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ انخلاء کا مشن 7 اپریل کو تکمیل تک پہنچ چکا تھا اس کے بعد کسی بھی شخص کی یمن سے انخلاء کیلئے کسی پاکستانی کی رجسٹریشن موجود نہیں تھی۔تسنیم اسلم نے بتایا کہ یمن سے انخلاء4 کے مشن میں سعودی حکومت کی جانب سے نو فلائی زون کے حوالے سے خصوصی رعایت دی گئی جبکہ مقامی انتظامیہ نے زمینی راستوں کے حوالے سے تعاون کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…