جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیا پاکستان بنانے والے خیبر پختونخوا میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکے،نوازشریف

datetime 9  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی کا امن ہم نے قائم کیا لیکن کریڈٹ کوئی اور لینے کی کوشش کررہا ہے جب کہ پاکستان کو غیر سنجیدہ اور پسپا ہونے والی نہیں بلکہ مستقل مزاج کی ضرورت ہے۔ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ تدبر اور تدبیر سے عاری قیادت ملک نے بہت بھگتی لیکن اب پاکستان کو غیر سنجیدہ، غیر مستحکم اور پسپا ہونے والی قیادت کی نہیں بلکہ مستقل مزاج اور سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے، نیا پاکستان بنانے والے خیبر پختونخوا میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکے تاہم آنے والے وقت میں صوبے میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اقتدار سنبھالا تو کوئی معاملہ بھی ٹھیک نہیں تھا لیکن حکومت کی کاوشوں سے حالات بہتر ہورہے ہیں، کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال ہورہی ہیں اور ترقی کا پہیہ دوبارہ چلنا شروع ہوگیا ہے، شہر میں بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان ہم نے ختم کیا لیکن شہر قائد میں امن کی بحالی کا کریڈٹ کوئی اور لینے کی کوشش کررہا ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ سب کا ہے، ہم نے بلوچستان میں بھی بلوچوں کی حکومت بنائی اور خیبر پختونخوا میں بھی نئے پاکستان کی جھلک دیکھنا چاہتے ہیں، 2013 کے انتخابات ہم نے نہیں کرائے ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود انتخابات اور دھرنے میں بڑی گالیاں سنی تاہم ملک کے مفاد میں جواب نہیں دیا کیونکہ ہم غلط چیزوں کو بھول کر اور سب کو ساتھ چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کے باعث ملک میں بجلی کے کارخانے لگنے شروع ہوگئے ہیں، اپنی مدت میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے اور بجلی بحران کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کردیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے 3 سال میں خیبر پختونخوا میں موٹرویز کا جال بچھادیں گے، چین کی سرحد سے موٹروے خیبر پختونخوا پہنچے گی جب کہ ہزارہ موٹروے اور خنجراب ہائی وے ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…