ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران کا مشن میرا مشن ، ورلڈ کپ کھیلتے یا کے ٹو کی چوٹی سر کرتے تو وہاں پر بھی میں پہنچ جاتی،ریحام خان

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ کراچی میں این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں عمران خان کا مشن پورا کرنے آئی ہوں۔ عمران خان ورلڈ کپ کھیلتے یا کے ٹو کی چوٹی سر کرتے تو وہاں پر بھی میں پہنچ جاتی۔ کراچی میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے اگر کسی نے نو گو ایریا کاخوف پھیلایا تو اسے ختم کیا جائے۔ تلخیوں میں مٹھاس کا آنا بھی ایک بہت بڑی تبدیلی ہے اب این اے 246 پر تحریک انصاف کے سوا قوم کسی دوسرے کو جیتنے کا موقع نہیں دے گی ۔ جمعرات کے روز جب عمران خان کی اہلیہ ریحام خان پی آئی کی پرواز 301 کے ذریعے کراچی ائیرپورٹ پر پہنچی تو تحریک انصاف کے رہنما ناز بلوچ‘ عون چوہدری سمیت خواتین ونگ کی رہنما نادیہ ربانی سمیت دیگر پی ٹی آئی کی متوالیوں نے ان کا استقبال کیا اور ویلکم ریحام ویلکم کے نعرے لگائے اس موقع پر ریحام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جہاں بھی جائیں گے میں ان کے ساتھ رہونگی کیونکہ شوہر کا مشن میرا مشن ہے اگر عمران خان ورلڈ کپ کھیلنے جاتے یا کے ٹو کی چوٹی کو سر کرتے تو وہاں پر بھی میں ان کا ساتھ دیتی۔ بطور بیوی عمران خان کے ہر نیک کام میں ان کے ساتھ ہوں ریحام خان نے کہا کہ این اے 246 پر تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل میرے بھائی ہیں

مزید پڑھئے:خوبرو حسینہ نے ماڈلنگ چھوڑ کر کونسا پیشہ اپنا لیا؟جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

اور وہ جہاں انتخابی مہم کے لئے کہیں گے ہم جائیں گے اور 23 اپریل تک کراچی میں آتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے اگر جس نے نو گو ایریا کا خوف پھیلایا ہے تو اسے توڑا جائے۔ ریحام نے الطاف حسین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان کا معجزہ ہے کہ تلخیوں میں مٹھاس آ گئی ہے تو یہ بھی ایک بہت بڑی تبدیلی ہے۔ ریحام نے کہا کہ اب قوم دھوکے بازوں سے تنگ آ چکی ہے اس لئے اب این اے 246 پر تحریک انصاف کے سوا کوئی دوسرا نہیں جیت سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…