اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے بیان کو خوش آمدید کہتا ہوں،پھول برسائیں،فضائیں اچھی ہوں یہ پاکستان کیلئے اچھاہے، الطاف کی طرف سے جو بھی تحفہ ملے گا شوکت خانم ہسپتال کو عطیہ کر دوں گا۔جمعرات کے روز حلقہ246 میں انتخابی مہم کے آغاز پر عمران خان نے کہا کہ الطاف حسین کا بیان اچھا ہے ،اسے خوش آمدید کہتا ہوں ،کراچی میں پھول برسائیں جائیں اور فضائیں اچھی ہوں یہ پاکستان کیلئے اچھا ہے ،انہوں نے کہا کہ کراچی میں خوف کی فضاءختم ہو رہی ہے ہمیں سب ملکر عوام کو خوف سے نکالنا ہے،عوام خوشحال ہوگی تو کراچی کی روشنیاں بھی واپس آ جائیں گی اور کراچی کی روشنیاں واپس آگئیں تو ملک کی روشنیاں بحال ہو جائیں گی اور اس کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے ،انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنا ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے عوام جس کو پارٹی کو ووٹ دیں تمام سیاسی جماعتوں کو قبول کرنا چاہیے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الطاف حسین جو بھی تحفہ دیں گے وہ تحفہ کو بخوشی قبول کر لیں گے اور اس تحفہ کو شوکت خانم ہسپتال کو عطیہ کر دیں گے ۔