ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات ،ایرانی صدر کا اہم پیغام پہنچایا

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے ،یمن کی صورت حال انتہائی گھمبیر ہے،تمام مسلم ممالک کو مل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ، دہشت گردی کے خاتمے تک خطے میں امن اور خوشحالی نہیں آ سکتی ہے ۔جمعرات کے روز وزیر اعظم نواز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ہے ،ایرانی وزیر نے ایران کے صدر کا اہم پیغام وزیر اعظم تک پہنچایا ہے ۔ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز، طارق فاطمی ،سیکرٹری خارجہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نواز شریف اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں یمن کی گھمبیر صورت حال اور خطے میں پڑنے والے اثرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کے صدر کا پیغام بھی وزیر اعظم نواز شریف تک پہنچایا جبکہ ایرانی وزیر نے پاک ایران سرحدی بارڈر پرایران کے8 محافظوں کے قتل کا معاملہ بھی وزیر اعظم سے اٹھایا اور ایران کی تشویش سے آگاہ کیا ۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور یمن میں جاری جنگ کے خاتمے اور فریقین میں مذاکرات کے حامی ہیں ،انہوں نے کہا کہ یمن کی صورت حال انتہائی گھمبیر ہے

مزید پڑھئے:لاٹری کی وجہ سے بیوی نے شوہر کو طلاق دیدی

جس کے اثرات پورے مشرق وسطی پر پڑ رہے ہیں،خطے کے تمام مسلم ممالک کو مل کر اس گھمبیر صورت حال سے نمٹنا ہوگا اور سب کو مل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،وزیر اعظم نے پاک ایران سرحدی علاقے میں محافظوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہ اکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ،خطے میں دہشت گردی کے خاتمے تک امن قائم نہیں ہو سکتا اور پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور اس میں ہزاروں جانیں گنوا چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…