نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی کمیٹی نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے ماسٹر مائنڈ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ پر پابندی لگادی ہے۔فضل اللہ کو گزشتہ روز سیکیورٹی کونسل نے القاعدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے جس کے بعد ان کے تمام اثاثے منجمند کردیے گئے ہیں، اور ان کے ہتھیاروں کے استعمال اور سفر پر پابندی ہوگی۔پاکستان تحریک طالبان کے سربراہ جو ‘ملا ریڈیو’ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں گزشتہ ماہ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے میں ایک فضائی حملے کے دوران شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔اس سے قبل امریکا نے رواں سال جنوری میں ملا فضل اللہ کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان پابندیاں عائد کی تھی۔سیکیورٹی کونسل کی سینکشن کمیٹی نے فضل اللہ کو تحریک طالبان پاکستان کی دہشت گرد سرگرمیوں، رقم فراہم کرنے، حملوں کی منصوبہ بندی میں حصہ لینے، حملوں میں سہولت فراہم کرنے باعث افراد واحد کے طور پر اور ان کی تنظیم کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ملا فضل اللہ سوات کے علاقے میں طالبان کے کمانڈر مقرر تھے جبکہ نومبر 2013 میں امریکی ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد ان کو تحریک طالبان کا سربراہ بنا دیا گیا تھا۔ملا فضل اللہ کی سربراہی میں تحریک طالبان پاکستان نے گذشتہ سال دسمبر میں پشاور اسکول پر ہونے والے حملے میں ملوث ہونے اور اس میں 132 بچوں سمیت 142 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا



















































