ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

5سال میں ساڑھے 3 ہزار پاکستانیوں نے شہریت ترک کردی

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گزشتہ 5 سال کے دوران 3400 سے زائد پاکستانی شہریوں نے اپنی شہریت منسوخ کرکے دیگر ممالک کی شہریت اختیار کی جبکہ 1500 دیگراپنی شہریت منسوخ کرنے کے چکروں میں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لگ بھگ 251 پاکستانیوں نے کینیڈا، 171 امریکا، 145 آسٹریلیا، 121 نیوزی لینڈ ، 75 ناروے اور 54 نے ڈنمارک کی شہریت اختیار کی۔ باقی ماندہ افراد نے یورپ اور مشرق وسطیٰ کی شہریت اختیار کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتک 3400 پاکستانی کیسسزکو نمٹا دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ میں جمع کرائی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ1534 پاکستانی شہری ایسے ہیں جو اپنی شہریت ترک کرنا چاہتے ہیں جبکہ 141 درخواستیں گزشتہ 5سال سے التوا کا شکار ہیں جو شہریت کی رجسٹریشن کرانا چاہتے ہیں۔ امیگریشن افسر کا کہنا تھا کہ5000کے قریب افغان پناہ گزینوں نے پاکستانی شہریت کیلیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔ درخواستیں تصدیق کیلیے متعلقہ محکمے کو بھجوا دی ہیں جو ان کی تصدیق کر کے ان کے پاکستان میں مستقل قیام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…