اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اپنے دورہ کراچی سے پہلے حیدر آباد پہنچ گئے جہاں وہ سب سے پہلے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر گئے جہاں انہوں نے چادر چڑھائی اور خصوصی دعا مانگی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ تحریک انصاف کے مقامی عہدیدارا ن بھی موجود تھے۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ تبدیلی چاہ رہے ہیں ۔جب تک سندھ میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوتے مسائل حل نہیں ہونگے ۔جوڈیشل کمیشن بن گیا ہے چیزیں آگے بڑھ رہی ہیں ۔اب آپ مجھے سندھ میں زیادہ سکیں گے ۔میڈیا سے بات چیت کرنے کے بعد عمران خان خصوصی طیارے پر کراچی کی طرف روانہ ہوگئے