ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک چین را ہداری کا نقشہ سپریم کو رٹ میں پیش

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ہائی وے اتھا رٹی نے پاک چین را ہداری کا نقشہ سپریم کو رٹ میں پیش کر دیا جبکہ سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز ٹنل کی تعمیر اور نیشنل پارک میں تجاوزات بارے مقدمے کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے 12 گھنٹوں میں جواب طلب کیا ہے کہ عدالت کو بتایا جائے کہ نیشنل پارک کا رقبہ پاکستان میں آتا ہے یا نہیں اور یہ براہ راست کس کے کنٹرول میں ہے اور یہاں تجاوزات کا ذمہ دار کون ہو سکتا ہے ؟ جبکہ تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عدالتی حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے اسی طرح کے کاموں سے لگتا ہے کہ کسی کو نوازا جا رہا ہے نیشنل پارک سے ایک پتھر بھی نکالا گیا ہے تو یہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے اور ذمہ داروں کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے کسی تیز نظر والے کو دکھا دیں کہ عدالتی حکم پر کس حد تک عمل ہوا ہے ۔ چھ لینز کی ٹنل کیسے گزاری جا سکتی ہے جبکہ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے ہیں کہ یہ بت برا لگتا ہے کہ سی ڈی اے حکام عدالتی حکم پر کارروائی ایک تھانیدار کی طرز پر کررہے ہیں ۔ کیا یہ علاقے پاکستان میں نہیں آتا جو حکام اس بات پر الجھ رہے ہیں کہ یہ کس کی ذمہ داری بنتی ہے انہوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روز دیئے ہیں ۔ سماعت کے دوران سی ڈی اے حکام نے نقشہ پیش کیا اور عدالت کو بتایا کہ چھ لین گزارنا تھیں تاہم اب یہ ہری پور سے کام روک دیا گیا ہے اس پر عدالت نے کہا کہ اتنی بڑی ٹنل کیسے گزاری جا سکتی ہے اور یہ تو عدالتی حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے درخواست گزار نایاب گردیزی نے کہا کہ کام اب بھی جاری ہے رات کو کرشنگ کی جا رہی ہے اور کام تاحال نہیں روکا گیا ہے ۔ ایسا کیا جانا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے ۔اس دوران فیکٹو فیکٹری کے مالکان کی جانب سے اعتزاز احسن کے ایسوسی ایٹ گوہر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دے رکھی ہے وہ اہم معاملات کی وجہ سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہیں اس پر جسٹس جواد نے کہاکہ ہم ان کی قدر کرتے ہیں مگر یہ معاملہ بھی اہم ہے تاہم ان کی درخواست کی وجہ سے مزید سماعت نہیں کر رہے ہیں ۔ لاءافسر عبدالرﺅف نے کہا کہ پہلے یہ طے کرنا ہو گا کہ کس کی ذمہ داری بنتی ہے ۔ منیر پراچہ نے کہا کہ کیپیٹل کی حد تک سی ڈی اے باقی ذمہ داری وزارت داخلہ کی بنتی ہے تگو اس پر عدالت نے کہاکہ سیکرٹری داخلہ سے جواب مانگ لیتے ہیں وہ شام تک جواب دے دیں ہم اس کی مزید سماعت 24 اپریل کوکریں گے ۔ بعدازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی جبکہ آئندہ سماعت پر چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے ) کو بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…