اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ضمنی انتخابات کیلئے حیدرآباد پہنچ گئے اور کارکنان سے ملے بغیر ہی اپنے منزل کی جانب روانہ ہو گئے جس کے بعد کارکنان آپس میں ہی لڑ پڑے۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے عمران خان کو سیکیورٹی اہلکار انہیں ائیر پورٹ سے ہی ان کی منزل کی طرف لے گئے جبکہ ائیر پورٹ پر اپنے لیڈر کے استقبال کیلئے بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے جو عمران خان کے جانے کے بعد آپس میں لڑ پڑے اورایک دوسرے پر مکے برسائے۔