عمران خان جوڈیشل کمیشن پر اثر انداز ہونے کے لیے ناکام کوشش کر رہے ہیں،پرویز رشید

8  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن پر اثر انداز ہونے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان ناکام کوشش کر رہے ہیں،پارلیمنٹ کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔عمران خان کے پی کے کی صورتحال پر توجہ دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیراعظم ہاوس سے جاری ایک تحریری بیان میں کیا ۔پرویز رشید نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی دستاویزات اب متعلقہ فورم پر چلی گئی ہیں اس سے متعلق بیانات نہیں آنے چائیں،عمران خان کے بیانات انکی دماغی حالات کی عکاس کر رہے ہیں۔جس اسمبلی کو جعلی کہتے ہیں اس میں خطاب کرنا تھوک کے چاٹنے کے مترادف ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ غیر جمہوری طرز عمل پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے اور قوم حیرانی میں مبتلا ہے کہ عمران خان سوائے الزامات کے اور کچھ بولتے تک نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی کی میں کرپشن کی بھر مار ہے عمران خان کو چائیے کہ وہاں توانائیاں صرف کر کے اپنی حکومت کو مثالی بنانے میں کردار ادار کریں۔الزامات کی ساست کا دور گزر چکا ہےاب صر ف قوم کے سامنے وہ لوگ سرخرو ہونگے جو مثالی کام کریں گے عمران خان ایسا کام کر دیں تاکہ آئیندہ الیکشن میں وہ اپنا چہرہ قوم کو دکھا سکیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…