اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

دعا گو ہوں 23 اپریل کو ضمنی الیکشن خیرت سے ہو،الطاف حسین

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ دعا گو ہوں کہ23 اپریل کو ضمنی الیکشن خیرت سے ہو جائے ،عمران کو کراچی آمد پر پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں ،دونوں جماعتیں ضمنی الیکشن کو صرف الیکشن سمجھیں ،یہ دشمن ممالک کی جنگ نہیں ہے،عمران خان آئیں پیار ومحبت سے الیکشن لڑیں،جو جیت گیا اس کو مبارکباد دیں گے۔بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ این اے246 کا الیکشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے لیکن اتنا بھی نہیں کہ دشمن ملکوں کی جنگ کی طرح لڑا جائے ،دونوں جماعتوں کو اشتعال انگیزی سے گریز کرنا چاہیے، عمران خان کو کراچی آمد پر پیشگی خوش آمد کہتا ہوں، جناح گراﺅنڈ میں عمران کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بدتمیزی نہیں ہوگی اور نہ ہی عمران کے خلاف نعرے لگائے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اختلافات کے باوجود برداشت کو فروغ دینا چاہیے،این اے 246 کا الیکشن معنی رکھتا ہے،جو جیتے گا سیٹ اسی کی ہوگی جیتنے والے کو مبارکباد دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں ضمنی الیکشن کو صرف الیکشن سمجھے دشمن ملکوں کی جنگ نہیں ہے،الطاف حسین نے عمران خان کو پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپس میں لڑ کر پاکستان کا امن کیوں خراب کریں کیوں نا ہم پیار ومحبت سے الیکشن لڑیں۔دونوں جماعتوںکی جیت پاکستان کی جیت ہوگی ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا اتحاد ہو جاتا ہے تو دونوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،الطاف حسین نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ ضمنی الیکشن خیریت سے ہو جائے ۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…