کراچی میں خوف کی فضاءکو ختم کرنے کےلئے سندھیوں کے پاس جارہا ہوں ،عمران خان

8  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں خوف کی فضاءکو ختم کرنے کے لئے سندھیوں کے پاس جارہا ہوں ،این اے 246کا ضمنی الیکشن ایم کیو ایم کے خلاف فیصلہ کن معرکہ ہے ،کراچی کی عوام کو بلاخوف گھروں سے نکل کر ایم کیو ایم کے خلاف ووٹ ڈالنا ہوگا۔میرے کسی کارکن کو کچھ ہوا تو لندن میں الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے ،جوڈیشل کمیشن کا قیام پاکستانی عوام کیلئے خوشخبری ہے ، کمیشن کو اپنا فیصلہ کرنے دیں۔یمن میں کسی صورت پاک فوج کو نہیں بھیجنے دیں گے ،حکومت پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کرے ،دوسروں کی فکر چھوڑ دے ۔بدھ کے روز کراچی روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی جارہا ہوں ،حیدر آباد میں جو سندھی لوگ تبدیلی چاہتے ہیں ان سے ملوں گا اور لوگوں کے اندر خوف کی فضاءکو ختم کروں گا ،انہوں نے کہا کہ کراچی میں خوف کی فضاءہے جو غیر جمہوری ہے اس خوف کی فضاءکو ختم کرنے کے لئے جارہا ہوں ، انہوں نے کہا کہ کراچی میں میرے ایک کارکن کو کچھ ہوا تو سیدھا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف لندن میں مقدمہ کرائیں گے ،انہوں نے کہا کہ لندن میں پی ٹی آئی کے وکلاءپوری کے ساتھ بیٹھے ہیں اور ان کے پاس الطاف حسین کی تمام دستاویزات اور ویڈیوز پیغام موجود ہیں جو الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر پاکستانی عوام کو دھمکیاں دیتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ میرے استقبال کے لئے زیرو نائن میں انڈے اور ٹماٹر اکٹھے کر لئے گئے ہیں ،

مزید پڑھئے:موئن جودڑو:پروہت راجہ کا 4500سال پرانا مجسمہ

میں نے ساری زندگی کرکٹ کھیلی ہے اور اس دوران لوگوں نے ہمیں گالیاں بھی دیں ، انڈے اور ٹماٹر بھی استعمال کئے ہم اس چیز کے عادی ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں الیکشن لڑنا میرا حق ہے اور میں اس حق کی خاطر کراچی جارہا ہوں ،کراچی والوں تیار ہو جاﺅ۔این اے 246 کا ضمنی الیکشن ایم کیو ایم کے خلاف فیصلہ کن معرکہ ہے ۔میں کراچی کی عوام سے کہتا ہوں کہ گھروں سے نکلواور اپنے اندر خوف کو ختم کر کے عمران خان کاساتھ دو۔کراچی میں تبدیلی کیلئے اہم موقع ہے اگر ہم نے ایم کیو ایم کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے تو کراچی میں تبدیلی آ جائے گی ۔عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم کیلئے خوشبخری یہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن بن گیا ہے ،پاکستان کی تاریخ میں جتنے بھی الیکشن ہوئے ہیں ان کی تحقیقات نہیں ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ 2013 ءعام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے تو پھر یہ اسمبلی جعلی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ جوڈیشل کمیشن بن جائے اور الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کرے اور یہ ہمارا پورا ہوگیا ہے اس لئے ہم دوبارہ اسمبلیوں میں گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ہمیں پارلیمنٹ میں آنے کی اجازت دی ہے اگر ان کو ہمارا آنا پسند نہیں تو پھر ہمارے استعفے قبول کیوں نہیں کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اسمبلیوں بلا کر جو تماشا کیا گیا ہے یہ ایوان کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر بہت سی باتیں ہو رہی ہیں جو میں سن رہا ہوں ۔

مزید پڑھئے:تین ہزار فٹ کے بلند پہاڑ سےلٹکائے جانے والے خیمے

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے بات کروں گا کہ ان کی جماعت این اے 246 میں تحریک انصاف کے ساتھ تعاون کرے ،امید ہے کہ وہ ہمارے ساتھ بھر پور ساتھ دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا ہے کہ یمن میں کسی صورت فوج کو نہیں بھیجنا چاہیے ، افغانستان کی جنگ میں حصہ لیکر ہم پھنس گئے ہیں ،ہمیں غیروں کی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے ،میں نے اسمبلی فلور پر کھڑے ہو کر کہا تھا کہ ہم نے افغانستان کی جنگ کا حصہ بن کر دلدل میں پھنس گئے ہیں لیکن مجھ پر طالبان کے ساتھ تعلقات کا الزام لگائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آگ لگی ہوئی ہے اور ہم دوسروں کی جنگ میں کودنے کی کوشش کررہے ہیں، حکومت پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کرے دوسروں کی فکر نہ کرے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…