یمن لڑائی میں 540 افراد ہلاک اور 1700 زخمی ہوئے ،عالمی ادارہ صحت

8  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یمن میں 19 مارچ سے جاری لڑائی کے نتیجے میں اب تک کم سے کم 540 افراد ہلاک اور 1700 زخمی ہوچکے ہیں۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کریسٹن لنڈمیر نے جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ مذکورہ اعداد وشمار 19 مارچ سے 06 اپریل کے درمیان کے ہیں۔ادھر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ”یونیسیف“ کے ترجمان کریسٹوو بولیراک کا کہنا ہے کہ یمن میں 26 مارچ سے جاری پر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں 74 بچے ہلاک اور 44 زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی یہ تعداد حتمی نہیں۔ لڑائی میں مارے جانے والے بچوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔”یونیسیف“ کا کہنا ہے کہ یمن میں جاری کشیدگی کے نتیجے میں ایک ملین بچوں کی تعلیمی اور تدریسی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ترجمان نے یمن میں متحارب فریقین پر زور دیا کہ وہ لڑائی میں بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھئے:اسکائی ڈائیونگ کر کے 57 کرتب بازوں کا شاندار مظاہرہ

بولیراک نے یمن میں موجود یونیسیف کے عملے سے کہا کہ ہو محتاط رہتے ہوئے جنگ میں مارے اور زخمی ہونے والے بچوں کے بارے میں درست معلومات کی فراہم کا سلسلہ بھی جاری رکھیں۔تاہم عالمی ادارے کے عہدیدار نے یہ نہیں بتایا کہ آیا یہ بچے براہ راست فائرنگ میں مارے گئے، بمباری میں جاں بحق ہوئے یا خانہ جنگی کی نذر ہوئے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ یمن میں کچھ لوگ بروقت طبی امداد کی عدم فراہمی کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…