اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بازیاب ہونے والے 8 افغان بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور میں 8 بچوں کی حوالگی کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیر پرسن صبا صادق کا کہنا تھا بچوں کی عمریں 6 سے 12 سال تک ہیں اور ان میں سے زیادہ تر اردو نہیں جانتے لیکن ان سے اتنا ہی پتہ چل سکا ہے کہ وہ حصول علم کی خاطر افغانستان کے صوبے نولستان سے یہاں آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چائلد پروٹیکشن بیورو میں ان کی دیکھ بھال اچھے طریقے سے کی جائے گی اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی بچوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔