اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ پارلیمنٹ جو بھی فیصلہ کرے ، حکومت اس پر عمل کرے گی ، فوج بھی چاہتی ہے کہ پاکستان ثالث کا کردار اداکرے۔ جیونیوز سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایاکہ سعودی عرب اور یمن کے معاملے میں پہلی ترجیح ثالثی ہے ، ترکی کے بعد دیگر مسلم ممالک کے ساتھ مشاورت شروع ہوچکی ہے تاہم سعودی عرب کی سلامتی سب کیلئے اہم ہے۔ ایک سوال کے جوا ب میں اْن کاکہناتھاکہ عمران اور جماعت سے متعلق ایک لفظ بھی غیر پارلیمانی نہیں ، غیرپارلیمانی ثابت کردیں تو معافی مانگنے کو تیار ہیں۔یادرہے کہ گزشتہ روز اسمبلی میں وزیردفاع آپے سے باہر ہوگئے تھے اور پی ٹی آئی رہنماوں کو ’شرم کرو،حیاکرو‘ کا درس دیتے رہے جس پر اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے وزیرموصوف کو تنقید کا نشانہ بنایاجبکہ بیشترسیاسی جماعتیں یمن میں کارروائی کے لیے پاکستان کی مسلح افواج بھیجنے کی مخالفت کررہی ہیں۔ گذشتہ روز آرمی چیف نے بھی واضح کردیاتھاکہ فوج بھیجنے یانہ بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کوکرناہے۔
فوج بھی چاہتی ہے پاکستان یمن کے معاملے پر ثالث کا کردار اداکرے،خواجہ محمد آصف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































