اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک بحریہ کا جہا ز یمن میں محصور 146 پاکستانیوں سمیت 36 غیر ملکی افراد کو لےکر کراچی پہنچ گیا

datetime 7  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کا پی این ایس اصلت یمن میں محصور 146 پاکستانیوں سمیت 36 غیر ملکی افراد کو لے کر کراچی پہنچ گیا ۔ کراچی پورٹ پر محصورین کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ پورٹ پر پاک بحریہ کے ایڈمرل ، چینی و بھارتی سفیر سمیت محصورین کے اہلخانہ کی بڑی تعداد نے محصورین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منگل کے روز پی این ایس اصلیت فیگیٹ 182 یمن میں محصور 146 پاکستانیوں سمیت غیر مکلیوں کو لے کر کراچی پہنچ گیا ہے بحری جہاز میں غیر ملکیوں سمیت 182 مسافر سوار تھے غیر ملکیوں کو کونسل خانے سے رابطے کے بعد جلد وطن واپس بھیج دیا جائے گا ۔ جبکہ یمن میں محصور پاکستانیوں کے استقبال کے لئے تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھئے:نوجوان جوڑے نے 83دن میں 38 مرتبہ شادی کرنے کا منصوبہ بنا لیا ،اتنی مرتبہ شادی کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟

جس میں پاک بحریہ کے آفیسران سمیت محصورین کے اہلخانہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ترجمان پاک بحریہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاز میں خواتین سمیت متعدد بچے بیمار ہیں جن کا طبعی امداد کے بعد اہلخانہ کے حوالے کیا جائے گا ۔ جبکہ جہاز میں 36 غیر ملکی باشندے بھی سوار ہیں جن میں 4 برطانوی ، 8 چینی ، 11 شامی باشندوں سمیت ایک کینیڈین شہری بھی جہاز میں سوار ہے جبکہ کراچی پورٹ پر ایڈمرل پاک بحریہ مختار احمد سمیت چین اور بھارت کے سفیران نے بھی محصورین کا استقبال کیا جہاز کی بندرگاہ پہنچنے سے قبل سمندری حدود کی فضائی نگرانی بھی کی گئی ہے ۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…