اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ کے ممبر نہیں مجرم ہیں‘ جنہوں نے پارلیمنٹ کی تذلیل کی ‘ پا رلیمنٹ کے با ہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ خواجہ آصف نے ان کے حوالے سے جو بھی بات کی ہے اس پر معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ عمران خان نے بھی پارلیمنٹ سے معافی نہیں مانگی۔ انہوں نے کہا ہے
مزید پڑھئے:سترہ لڑکیوں سے معاشقہ چلانے والے کا پول کھل گیا
کہ 2001ءکی جنگ میں جو حالات سامنے آئے ان کو مد نظر رکھنا ہو گا‘ پاکستان کو امریکی اتحاد سے نکلنے کی ضرورت‘ فوج کس نے مانگی اس کی تفصیل سامنے نہیں آ سکی ہے۔ سعودی عرب کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے تاہم اس جنگ کے تباہ کن نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔