اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ سعودی عرب سے دوستی نبھانے کیلئے ہمیں اسے جنگ سے بچانا ہو گااور جنگ میں 100فیصد فائدہ اسرائیل کا ہو گا۔قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں اور امن کی صورت میں قرآن کا پیغام ہمارے پاس ہے ،جنگوں سے قبرستان آباد ،بچے یتیم اور عورتیں بیوہ ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلحے کے کارخانوں کو چلانے کیلئے جنگ کی ضرورت ہوتی ہے اورجنگ کے باعث امریکہ کو ایک نئی منڈی مل جائے گی
مزید پڑھئے:چوہے کا چوہیا کو اپنی طرف مائل کر نے کا طر یقہ
۔سراج الحق نے کہاکہ مسلم ممالک سے حکومت کی نہیں بلکہ عوام کی دوستی ہے او ر سعودی عرب کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے۔ پاکستان کو اس مسئلے کا حصہ بننے کے بجائے اس کے حل کی جانب جا نا چاہئے۔سعودی عرب سے دوستی نبھانے کیلئے ہمیں سعودی عرب کو جنگ سے بچانا ہو گا کیونکہ جنگ کی صورت میں فائد ہ صرف اسرائیل کا ہو گا ہمار انہیں۔سراج الحق نے کہا کہ عراق جیسے مضبوط ملک کو سازش کے ذریعے توڑا گیا۔