بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

امریکا کی پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا اسلحہ دینے کی منظوری

datetime 7  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے فوجی سامان کی فروخت کی منظوری دے دی۔ تاہم ابھی کانگریس سے اس کی توثیق ہونا باقی ہے۔ ۔ امریکی اخبار”وال اسٹریٹ جرنل“ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے 15وائپر ہیلی کاپٹرز ،ایک ہزار ہل فائر میزائل اور دیگر امریکی اسلحہ خریدنے کی پاکستانی درخواست منظور کر تے ہوئے ہوئے کانگریس کو مطلع کردیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے دی گئی درخواست میںامریکی ساختہ حملہ ا?ور ہیلی کاپٹرز، میزائل اور قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی کے لئے دیگر فوجی سازوسامان ہےجن کا تخمینہ ایک بلین ڈالرہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی کمپنیاں پاکستان کو ہتھیار فروخت کرنے کےلئے تین طرح کی رسہکشی میں مصروف ہے ایک طرف روس اور چین ہے تو دوسری طرف ہمسایہ ملک بھارت کی بھی ناراضگی سے امریکا پہلو تہی کر رہا ہے اور بڑی اسلحہ درآمد مارکیٹ کو بچا نے کی کوشش میں ہے۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ٹیکسٹران کی بل آرمز کے تیار کردہ پندرہ AH-1Z وائپر ہیلی کاپٹرز،لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے ایک ہزار ہل فائر میزائل اور متعدد دیگر مواصلات اور تربیت کا دفاعی سامان کی درخواست کی ہے۔کانگریس کو دیئے گئے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق اس دفاعی سازوسامان کی مالیت952ملین امریکی ڈالر ہے۔ کسی بھی ملک کو فوجی اسلحے کی کسی بھی فروخت کےلئے کانگریس سے منظوری کی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی دفاعی سازوسامان کی فروخت کومعاہدے کو فان ملٹری سیل (غیر ملکی فوجی فروخت) کے تحت تیار کیا جائے گا۔ امریکی فوجی برآمدات کی نگرانی کرنے والے ادارے ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر اور ہتھیاروں کے نظام کی مجوزہ فروخت کا مقصد جنوبی ایشیا میں انسداد دہشت گردی اور انسداد بغاوت کی کارروائیوں کے خلاف پاکستانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…