منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

یمن مسئلے کے حل کیلئے پاکستان اور ترکی کی سفارتی کوششیں تیز

datetime 7  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یمن میں ایک طرف جہاں جھڑپوں میں تیزی آرہی ہے، تو وہیں دوسری طرف مسئلے کے حل کے لیے پاکستان اور ترکی نے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔ یمن تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کا آغاز وزیراعظم نواز شریف کے گزشتہ ہفتے دورہ ترکی سے ہوا، جہاں انقرہ میں انھوں نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماﺅں نے ایران اور سعودی عرب کو قریب لانے کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق کیا اور مشکل گھڑی میں سعودی عرب کا ساتھ دینے اور اس کی علاقائی سالمیت کا مل کر دفاع کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ ترکی کے بعد سعودی ولی عہد اور وزیر داخلہ پرنس محمد بن نائف انقرہ پہنچے اور ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کی اور ان سے یمن تنازع کے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف اور سعودی وزیر داخلہ سے ملاقاتوں کے بعد ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ایران کے صدر حسن روحانی کے علاوہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے دورے کے دوران معاشی تعلقات سمیت خطے کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، تاہم یمن تنازع کے حل کے لیے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔ اس سے پہلے ترکی واضح طور پر حوثی باغیوں کی مدد کرنے پر ایران کو تنقید کا نشانہ بناچکا ہے۔ ترک صدر کے دورے کے اگلے روز یعنی بدھ کو ایرانی وزیر خارجہ جواد ظرف اسلام اباد آرہے ہیں۔ جبکہ ترکی کے وزیر خارجہ کی بھی اسی ہفتے کے اختتام تک اسلام آباد آئیں گے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے انتہائی قریبی تعلقات ہونے کے باوجود پاکستان نے اب تک سعودی قیادت میں یمن جنگ سے خود کو دور رکھا ہے اور اس کا موقف ہے کہ وہ کسی ایسے تنازع میں نہیں پڑنا چاہتا جس سے فرقہ ورانہ تناو میں اضافے کا خدشہ ہو۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…