اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری بھی عمرا ن خان کے اسمبلی میں جانے پر بول پڑے ‘ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تمام آر اوز پر الزمات لگائے تو کیا شہادت لائے ہیں، عمران خان نے تو خود اسمبلیوں میں واپس جاکر اپنے ہی الزامات کو غلط ثابت کردیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے منہ سے نکالے ہوئے الفاظ کو چاٹ لیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں افتخار محمد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے میں لیت و لال سے کام لیا، میری نظر میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور ہوچکے ہیں، قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی حاضری آئین کے خلاف تھی۔