جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان ، سری لنکا کا تجارتی معاہدے کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

datetime 6  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا نے تجارتی معاہدے کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے دفاع ،سپورٹس،شپنگ،ڈیزاسٹر منیجمنٹ ،نارکوٹیکس اور ایٹمی تعاون کے ایم او یو ز پر دستخط کردئیے ہیں ۔گزشتہ روز وزیراعظم ہاﺅس میں وزیر اعظم محمد نواز شریف اور سری لنکن صدر میتھری پا لاسری سینا نے ملاقا ت کی جس میں دوطرفہ تعلقات ،خطے صورتحال سمیت اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے سری لنکن صدر کو اپنے وفد کے ساتھ پاکستان کے دورہ پر خوش آمدید کہا اور خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقا ت استوار کرنے کرنے کے لیے ایک دوسر ے کے ہاں دورے کرنے چائیں تاکہ تمام مسائل پر گفتگو ہو سکے ۔ نواز شریف نے کہاکہ دونوںممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک دوسرے کی عزت وقار اور خود مختاری کو ملحوظ خاطر رکھنا ناگزیر ہے اور خطہ کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کاوشیں کرنا ہونگی۔انہوں کہا کہ آج کی ملاقات میںدفاعی صورتحال ،دہشت گردی اور پاکستانی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دہشت گردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک زہر قاتل ہے جسکو جڑ سے اکھاڑنا ضروری ہے۔اس موقع پر سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے کہا کہ دونو ں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقا ت ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے میدان ہوں یا تعلیم کے ڈیسک خواہش یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہیں۔تجارتی معائدہ سے دونوں ممالک کا فائدہ ہو گا اور ہماری خواہش ہے کہ ایسے معائدے مستقبل میں بھی ہوتے رہیں۔سری لنکا کے صدر نے کہا کہ عوام کے ایک دوسرے کے ساتھ جب تک مضبوظ رشتے استوار نہیں ہوتے اس وقت تک مسائل رہیں گے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کی عوام اور پارلیمنٹ کا تعاون جاری رہے تو دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔انہوںنے مزید کہا کہ آزاد تجارت کو ایک ارب ڈالر سے بھی بڑھانے کا عزم ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کی روک تھام،تعلیم کے شعبے سمیت دفاعی معائدے پر دستخط ہونے سے دونوںممالک ایک دوسرے کے مزید قریب ہو جائیں گے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…