اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا پارلیمنٹ میں واپس آنا خوش آئند ہے، استعفے منظور ہو جاتے تو ملک اور جمہوریت کا بہت نقصان ہوتا۔ سید خورشید شاہ نے یہ بات پیپلز پارٹی اوراس کی اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پوری کوشش کی تھی کہ تحریک انصاف کے استعفے منظور نہ ہوں، انہوں نے کہا کہ اگر استعفے منظور ہو جاتے تو ملک اور جمہوریت کا نقصان ہوتا اور آج منظر اور ہوتا۔