اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات سیاسی نہیں عقیدت کے ہیں‘ سعودی عرب کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے‘ تحریک انصاف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کے اراکین اجنبی تصور کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے گیٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے استعفوں کا معاملہ سپیکر صاحب کے پاس ہے آئین کے تحت تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہیں ان کی سیٹیں خالی ہیں۔