ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا صوابدیدی اختیار ہے کہ وہ جوڈیشل کمیشن بنائے یا نہ بنائے،زاہد خان

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ جو ایک سال سے دعوے کر رہے تھے کہ تبدیلی آ گئی ہے‘ تبدیلی آج یہاں سے گزر گئی ہے‘ تحریک انصاف کے اراکین جب تک سپیکر کو یہ نہیں کہتے کہ ہمارے استعفے جعلی تھے تب تک وہ پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بن سکتے‘ جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا صوابدیدی اختیار ہے کہ وہ کمیشن بنائے یا نہ بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کے استعفی جعلی تھے تو یہ جھوٹ کی سیاست کا ڈرامہ کیوں رچایا گیا۔ قوم سیاست میں تبدیلی چاہتی تھی لیکن تحریک انصاف نے تو جمہوریت کا جنازہ ہی نکال دیا ہے۔ عمران خان کے قومی اسمبلی میں آنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہو رہی ہے کہ وہ کیسے اسمبلی میں آ گئے ہیں۔ میرے اسپیکر صاحب سے یہ سوال ہے کہ وہ تحریک انصاف کے اراکین سے پوچھیں کہ جو استعفے انہوں نے ارسال کئے تھے وہ جعلی تھے یا اصلی تھے اور اگر وہ استعفی جعلی تھے تو عوام کو ایک سال تک کیوں دھوکہ دیا گیا اور جن لوگوں نے دھرنوں کے دوران جان گنوائی ہے ان کو یہ صلہ دیا گیا ہے کہ وہ اسی پارلیمنٹ میں واپس آ گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…