جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، پی ٹی آئی اراکین کیخلاف حکومت کی نعرہ بازی ، فضل الرحمان کابھی اعتراض

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یمن کی صورتحال پر پیر کے روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوتے ہی مسلم لیگ نواز ،جے یو آئی ،اے این پیاور پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے نعرے لگائے گئے ۔ ”لوٹ کر بدوگھر کو آئے “ ” معافی مانگو معافی مانگو “ ۔حکومتی وزیر احسن اقبال نے مسلم لیگ ن کے جبکہ سید خورشید شاہ نے پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کو چپ کرایا ۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کا پارلیمنٹ ہاﺅس میں واپسی جمہوریت کی فتح ہے ۔ جنہوں نے پارلیمنٹ کی آزادی و خودمختاری کو قبول کیا ۔دوسرا کریڈٹ اپوزیشن اور دیگر رہنماﺅں کو جاتا ہے کیونکہ آگ کو آگ سے نہیں بلکہ پانی سے بجھایا جاتا ہے ۔ تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کی بالادستی کو قبول کیا ماحول کو خوشگوار بنایا جائے ۔ جبکہ خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے بھی درخواست کی کہ وہ پارلیمنٹہاﺅس میں آ کر یمن کی سنگین نوعیت کی صورت حال پر قوم اور ایوان کو اعتماد میں لیں کیونکہ اس سے پوری دنیا کا امن جڑا ہے ۔پیر کے روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوا تو مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کھڑے ہو کر تحریک انصاف کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ لوٹ کر بدھو گھر کو آئے معافی مانگو معافی مانگو جس کے بعد مسلم لیگ ن کے دیگر اراکین اسمبلی نے بھی شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ڈیسک بجائے اور طلال چودھری کا ساتھ دیا دوسری جانب پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی نے بھی تحریک انصاف پر شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ڈوب مرو ڈوب مرو ۔ اس تمام صورت حال کے بعد ایوان بالا مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا ۔ دونوں پارٹیوں کے اراکین اسمبلی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی بار بار کی جانے والی ہدایات کو بھی بالائے طاق رکھا جس پر آخر کار حکومتی وزیر پلاننگ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کھڑے ہو کر مسلم لیگ نواز کے جبکہ دوسری جانب سید خورشید شاہ نے پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کو چپ کرایا اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ پارٹیوں کے رہنماﺅں کو چاہئے کہ وہ ایوان کا تقدس پامال نہ کریں ۔ بلکہ ایوان کے تقدس کا خیال رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا پارلیمنٹ میں واپس آنا جمہوریت کی فتح ہے ۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ پارلیمنٹ ہی عوام کا نمائندہ ہے اور یہاں پر ہی تمام مسائل کا حل موجود ہے ۔ خوشی ہے کہ تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کی آزادی و خود مختاری کو قبول کیا ۔ آج تحریک انصاف کے ممبران پارلیمنٹ میں تشریف لائے ہیں تو یہ خوش آئند ہے ۔ اس کا کریڈٹ اپوزیشن اور دیگر رہنماﺅں کو جاتا ہے ۔ کیونکہ تحریک انصاف کو واپس لانے میں اپوزیشن اور دیگر رہنماﺅں کا خصوصی کردار ہے سید خورشید شاہ نے کہا کہ آگ کو آگ سے نہیں بلکہ پانی سے بجھایا جاتا ہے ۔ اعتزاز احسن سمیت دیگر رہنماﺅں کو مبارک باد دیتا ہوں جنہوں نے طویل بات چیت کے بعد مسئلے کو حل کرایا ۔ اب تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کی بالادستی کو قبول کر لیا ہے تو ماحول کو خراب کرنے کی بجائے خوشگوار بنایا جائے ۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ اس معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنہوں نے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور نہیں کئے ۔ اس لئے تحریک انصاف کے ممبران آج اسمبلی میں موجود ہیں جبکہ خورشید شاہ نے وزیر اعظم سے بھی درخواست کی کہ وہ ایوان میں آ کر پارلیمنٹ کو یمن کے معاملے پر اعتماد میں لیں ۔ کیونکہ اس معاملے پر پوری دنیا کا امن جڑا ہوا ہے اور یہ ایک سنگین نوعیت کا مسئلہ ہے نواز شریف پارلیمنٹ اور قوم کو آ کر بتائیں کہ انہوں نے کیا فیصلہ کیا ہے ۔ تاکہ پارلیمنٹ اور قوم کے درمیان پایا جانے والا خلاءختم ہو سکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…