ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

یمن میں فوج بھیجنے کا فیصلہ جنرل راحیل شریف کریں گے ،شیخ رشید

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کمپنی کی مشہوری کیلئے ہے ، یمن میں فوج بھیجنے کا فیصلہ جنرل راحیل شریف کریں گے ،جوائنٹ سیشن صرف فوٹو سیشن کیلئے بلایا گیا ہے ۔پیر کے روز مشترکہ اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر بُرا وقت آیا تو پاکستان کا بچہ بچہ سعودی حکومت کے ساتھ کھڑا ہوگا،پاکستان کو یمن کی جنگ میں کودنے سے گریز کرنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کسی کمپنی کی مشہوری کیلئے بلایا گیا ہے ،یمن میں فوج بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زندہ قوم ہے اگر سعودی عرب پر برا وقت آیا تو پاکستانی بچہ بچہ سعودی عرب کے دفاع کیلئے کھڑا ہوگا،انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فوٹو سیشن ہے اور قوم کو بے وقوف بنایا جارہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ کوئی یہ سمجھتا ہے کہ یمن میں فوج بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے تو وہ احمق ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفی نہیں دیا ہے اگر دیا ہوتا تو حکومت راتوں رات ضمنی الیکشن کرا چکی ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ،حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں،حکومت صرف ”ہوا “ میں اعلان کررہی ہے لیکن ملک میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں بھی ناکام رہی ہے ،نندی پوری سمیت تمام پراجیکٹ ناکام ہوگئے ہیں اور 2 سالوں میں ایک میگاواٹ بھی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو بے وقوف بنایا جارہاہے، کسی کے عقیدے کو نہیں چھیڑنا چاہیے اور اپنے عقیدے کو نہیں چھوڑنا چاہیے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…