جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

یمن بحران: عدن میں حوثی افواج کی پیش قدمی

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی قیادت میں مسلسل جاری فضائی حملوں کے باوجود حوثی عسکریت پسندوں کو یمن کے شہر عدن میں کچھ پیش قدمی میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔بر طا نو ی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق حوثی جنگجوو¿ں اور اتحادی فوج کے یونٹوں کے درمیان جاری تصادم یمن کے جنوبی شہر عدن میں شدید ہوگیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ اور گولہ باری کی آوازیں بندرگاہ کے قریب مرکزی شہر میں گونجتی رہیں۔حوثی افواج عدن شہر پر قبضہ کرنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، جو سعودی عرب کے حمایت یافتہ صدر عبدالربّ المنصور ہادی کی وفادار فوج کا آخری ٹھکانہ ہے، سعودی قیادت میں خلیجی فضائیہ کے گیارہ روز سے جاری فضائی حملوں کے باوجود حوثیوں نے پیش قدمی کی ہے۔فضا اور سمندر سے جاری اس جنگی مہم میں حوثیوں کے قافلوں اور میزائلوں اور ہتھیاروں کے ذخیروں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور کسی بھی ممکنہ بیرونی کمک کے راستوں کو بند کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اگرچہ حوثیوں نے سعودی الزامات کو مسترد کیا ہے کہ انہیں تہران کی جانب سے اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ ہفتہ کو ریڈکراس نے عدن شہر میں 24 گھنٹے کے لیے جنگ بندی کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ اگر ایسا نہیں ہوا تو شہریوں کی بہت بڑی تعداد ہلاک ہوجائے گی۔بی بی سی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ریڈکراس کی ایک افسر میری کلیئر فیگلی نے کہا کہ شہر کے حالات انتہائی خوفناک ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلیوں میں لاشوں کے ڈھیر لگنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس ہفتے یمن کی ہلالِ احمر کے تین رضاکار ہلاک ہوگئے تھے۔ لوگ کھانے کی چیزیں لینے باہر نہیں نکل سکتے۔ ہم جانتے ہیں کہ شہر میں پانی کی کمی ہے کیونکہ پانی کی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ہم سے جتنا ہو سکتا ہے، ہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. لیکن حالات بہت خراب ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حوثی افواج شہر میں آگے بڑھنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور انہوں نے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔ کئی عمارتوں میں آگ بھی لگائی گئی ہے۔یمن کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر الخضر الاسار کے مطابق، عدن میں 26 مارچ سے اب تک 185 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور بارہ سو بیاسی افراد زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ اس تعداد میں باغی اور ہوائی حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد شامل نہیں ہیں۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں 500 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ صدر منصور ہادی کی حکومت کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں جو ان کے مطابق بدعنوان ہے۔ باغیوں کو فوج کے اس دھڑے کی حمایت بھی حاصل ہے جو سابق صدر علی عبداللہ صالح کا وفادار ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اس کا حریف ایران حوثی باغیوں کی مدد کر رہا ہے، لیکن ایران اس الزام کو مسترد کرتا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…