بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

یمن بحران :فوج بھیجنے کے معاملے پر پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہوگیا

datetime 6  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) یمن بحران اور سعودی عرب فوج بھیجنے کے معاملے پر غور کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے خارجہ پالیسی کی سمت کا تعین کیا جائے گا۔ تاریخ میں پہلی بار کسی بیرونی جنگ سے متعلق فیصلہ سازی پر غور کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا ہے ، سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان سے فوجی مدد مانگنے کے بعد سیاسی قیادت مخمصے کا شکار ہے تاہم حکومت سعودی عرب کی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کی صورت میں برادر اسلامی ملک کا ساتھ دینے کا اعلان کر چکی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے مطالبے پر بلائے جانے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سعودی عرب فوج بھیجے سے متعلق کوئی اہم فیصلہ متوقع ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتیں اس حوالے سے ایک قرار داد بھی لا سکتی ہیں جسے متفقہ طور پر پاس کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ چونکہ ماضی میں پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا اتحادی بنایا گیا تو پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سمیت مختلف اہم امور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جاتا رہا ہے۔ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن کے بعد پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کی خلاف ورزی کے معاملے پر بھی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا تھا ، تاہم کسی بین الاقوامی تنازعے یا ایشو پر بلایا جانے والا یہ منفرد اجلاس ہوگا جس میں سیاسی قیادت خارجہ پالیسی کا متفقہ طور پرتعین کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…