اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ و ہ کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور یمن کی صورتحال پر اپنا اور پارٹی کا موقف پیش کریں گے ،انہوں نے کہاکہ وہ کراچی آرہے ہیں الطاف حسین نے جو کرنا ہے کر لیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھاکہ یہ ان کا ایمان ہے کہ 2015الیکشن کا سال ہو گا اور پاکستان کو اس وقت نیکوکارہ جیسے افسروں کی ضرورت ہے ،ہم نیکوکارہ کو بحال کر نے کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے کیونکہ نیکوکارا قوم کے ہیر و ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی افسر راﺅنڈ یا بلاول ہاﺅس کا ذاتی ملازم نہیں ہے ۔
عمران خان نے کورکمیٹی کے اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں جانے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بن چکاہے اور اب وہ اسمبلیوں میں واپس جائیں گے ۔انہوں نے کریم آباد میں تحریک انصاف کے انتخابی کیمپ کے اکھاڑے جانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم سے کراچی میں کوئی تصادم نہیں ہوا بلکہ ایم کیوایم نے منظم منصوبہ بندی کے ساتھ حملہ کیاہے ۔ان کا کہناتھا کہ انہوں نے اپنے کارکنوں کو مزاحمت نہ کرنے اور کسی قسم کی بھی جوابی کارروائی سے منع کرتے ہوئے پر امن رہنے کا کہاہے ۔عمران خان کا کہناتھا کہ ایم کیوایم کے پاس جمہوری جماعت بننے کا موقع تھا جو انہوں نے گنوا دیاہے ،ایم کیوایم سے اس طرح کی حرکت کی ہرگز امید نہیں کی تھی اور کراچی کے لوگ اس طرح کی حرکت نہیں کر سکتے کیونکہ وہ پڑھے لکھے لوگ ہیں ،ایم کیوایم نے منظم حملہ کیاہے ۔
انہوں نے کہاکہ وہ کراچی آرہے ہیں الطاف حسین نے جو کرناہے وہ کرلیں اور وہ ہر اس علاقے میں جائیں گے جہاں عمران اسماعیل ان کو لے کر جائیں گے اور اگر ان کا ایک بھی کارکن زخمی ہوا تو وہ الطاف حسین کیخلاف لندن میں مقدمہ درج کروائیں گے ۔
اس سے قبل عمران خان کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں کورکمیٹی کا اجلاس ہواجس دوران عمران خان نے کورکمیٹی سے مشاورت کے بعد پارلیمنٹ میں جانے کا فیصلہ کیا۔اجلاس کے دوران کورکمیٹی کے اراکین نے اسمبلی میں جانے کی حمایت کی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س میں شرکت کافیصلہ کیاگیا ۔
عمران خان نے پارلیمنٹ میں جانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ،کراچی آرہاہوں الطاف حسین نے جو کرنا ہے کرلیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
-
بڑی خوشخبری: سعودیہ نے ایشیا کیلیے تیل کی قیمت 26 برس کی کم ترین سطح پر کردی



















































