اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق سی آئی اے ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے اپنی تازہ تصنیف وردھ فائیٹس میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف دیئے گئے کھانے کے موقع پر جنرل پاشا کو بتا دیا تھا کہ اگر امریکہ کے خلاف کسی بھی دہشت گردی کا تعلق پاکستان سے نکلا تو امریکہ پاکستان میں آپریشن شروع کر دے گا اس وقت نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جم جونز بھی ان کے ہمراہ تھے جس پر جنرل پاشا نے احتجاج کیا تھا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق مصنف نے مزید لکھا ہے جنرل پاشا نے کہا تھا کہ ایبٹ آباد اپریشن پر منصوبہ بندی سے آپ کو جان بوجھ کر الگ رکھا تاکہ آپ پر آنچ نہ آئے ۔ اسامہ کے مرنے کی اطلاع پر جنرل پاشا نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ اسامہ بن لادن تک پہنچ گئے ۔