اسلام آباد( نیوزڈیسک)سابق وزیر صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجونے فائرنگ کرنے کااعتراف کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مصطفی کانجو نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے کیولری گراﺅنڈ میں مشتعل ہو کر فائرنگ کی تھی لیکن اس کا ٹارگٹ طالبعلم زین نہیں تھا اور نہ ہی وہ نشے میں تھا۔مصطفی کانجو نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ زین کے ساتھ اس کی کوئی دشمنی نہیں تھی وہ کلاشنکوف سے فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوا۔تفتیشی افسر کا کہناہے کہ جس کلاشنکوف سے فائرنگ کی گئی اس پر پائے گئے فنگر پرنٹس مصطفی کانجو کے فنگر پرنٹس سے بھی میچ کر گئے ہیں۔واضح رہے کہ ملزم مصطفی کانجو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔