اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں حساس اداروں کی اطلاع پر ایف سی کی کارروائی 11 دہشت گرد گرفتار کر لئے ۔ بھاری مقدار میں اسلحہ ، خودکش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز ایف سی نے کچلاک کے ایک گھر میں چھاپے مار کر 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے جن میں 4 خودکش بمبار بھی شامل ہیں جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، خودکش جیکٹ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی نے بروقت کارروائی کر کے تخریب کاری کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا ہے کچلاک میں بروقت کارروائی کر کے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو کوئٹہ میں تخریب کاری کی بڑی واردات کا منصوبہ بنا رہے تھے حراست میں لئے گئے افراد میں 4 خودکش بمبار بھی شامل ہیں اور ان کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارودی مواد اور خودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں مزید تفتیش کے لئے حراست میں لئے گئے تمام افراد کو خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔