جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

یمن لڑائی میں وقفے کی قرارداد پر غور کے لیے وقت درکار ہے،اقوامِ متحدہ

datetime 5  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر دینا قعوارنے کہا ہے کہ روس کی جانب سے یمن میں جاری لڑائی میں ’انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے‘ کی قرارداد پر غور کرنے کے لیے کونسل کے رکن ممالک کو مزید وقت درکار ہے۔ادھر عالمی امدادی ادارے ریڈ کراس نے بھی یمن میں لڑائی سے متاثرہ افراد تک طبی امداد پہنچانے کے لیے 24 گھنٹے کی جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ طبی ٹیموں کو عدن میں داخلے کی اجازت دی جانی چاہیے ورنہ مزید شہری ہلاک ہو جائیں گے۔روس نے یمن کے مسئلے پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے جس میں سعودی کمان میں اتحادی طیاروں کی بمباری میں وقفے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔تاہم اس قرارداد میں حوثی باغیوں سے جنگ روکنے کے مطالبے کا کوئی ذکر نہیں۔روسی قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ یمن میں ’امداد کی تیز، محفوظ اور بغیر خلل کے فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ امداد کے منتظر افراد تک مدد پہنچ سکے۔ہنگامی اجلاس کے بعد سلامتی کونسل کی موجودہ صدر اور اقوامِ متحدہ میں اردن کی سفیر دینا قعوار نے کہا ہے کہ کونسل کے ارکان کو روسی تجویز پر غور کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔روس نے ایک ایسے وقت میں سعودی بمباری روکنے کی درخواست کی ہے جب خلیجی ممالک اقوامِ متحدہ پر دباو¿ ڈال رہے ہیں کہ وہ قرارداد کےذریعے حوثی باغیوں تک ہتھیاروں کی رسائی سمیت دیگر پابندیاں عائد کرے۔لیکن روس کو اس قرارداد کے متن پر اعتراض ہے۔ روس کی تجویز ہے کہ ہتھیاروں کی درآمد اور برآمد پر پابندی پورے ملک کے لیے ہونی چاہیے اور پابندیاں بھی محدود کی جائیں۔یاد رہے کہ سلامتی کونسل نے 22 مارچ کو یمن کے صدر عبدربہ منصور ہادی کی درخواست پر بھی اجلاس بلوایا تھا جس میں اقوامِ متحدہ کے ایلچی جمال بونیمور نے خبردار کیا تھا کہ یمن بھی شام، عراق اور لیبیا کی طرح ایک طویل خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے۔مشرقِ وسطیٰ میں ریڈ کراس کی کارروائیوں کے سربراہ رابرٹ ماردینی کا کہنا ہے کہ ’ ہمارے طبی عملے اور امدادی سامان کو یمن میں داخلے اور متاثرہ علاقوں تک بحفاظت پہنچ کر امداد پہنچانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔انھوں نے متنبہ کیا کہ ’اگر ایسا نہ ہوا تو مزید لوگ مارے جائیں گے۔‘رابرٹ ماردینی کا کہنا تھا کہ ’ان علاقوں میں زخمیوں کے زندہ بچنے کا دارومدار آئندہ چند گھنٹوں میں اس سلسلے میں کارروائی سے ہے، دنوں میں نہیں۔ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اس کے تین ہزار طبی کارکن اجازت ملنے پر یمن میں داخلے کے لیے تیار ہیں اور یہ لوگ اپنے ساتھ 48 ٹن طبی سامان بھی لے جائیں گے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری لڑائی میں 500 سے زیادہ افراد ہلاک اور 1700 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔عدن میں شیعہ باغیوں اور صدر عبدربہ ہادی منصور کی وفادار فوج کے مابین لڑائی جاری ہے تاہم اتحادی طیاروں کی بمباری کے بعد شہر سے باغیوں کی پسپائی کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔سعودی عرب نے یمن میں 25 مارچ کو فضائی بمباری کی شکل میں مداخلت کا آغاز کیا تھا۔ اس عسکری کارروائی میں اسے دس ممالک کی حمایت اور مدد حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…