اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا ‘ آئندہ ایک دوروز میں اس کاحتمی طور پر اعلان کر دیا جائے گا‘ذرائع کے مطابق الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے الزام کی تحقیقات کے لیے پی ٹی آئی کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن قائم کر دیا گیاہے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اب آنے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے کیلے رضا مند ہو جائے گی‘ تحریک انصاف ابھی تک تو پارلیمنٹ جانے کے لیے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کے بعد قومی اسمبلی میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کیا جائے گا لیکن بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکومت آئندہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میںتحریک انصاف کو شرکت کی دعوت دے گی جس پر پی ٹی آئی شرکت کیلئے رضا مند ہو جائے گی‘ یاد رہے کہ صدر ممنون حسین نے آج صدارتی آرڈیننس کی منظور دی ہے جس کے بعد جوڈیشل کمیشن دھاندلیوں کی تحقیقات کرے گا اور 30 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا ۔