لاڑکانہ(نیوز ڈیسک)سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں قومی اسبملی کے حلقہ 246 پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں کسی بھی ا±مید وار کی حمایت کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔قومی اسمبلی کی مذکورہ سیٹ متحدہ قومی موومنٹ کے ا±میدوار نبیل گبول کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔چانڈکا میڈیکل کالج میں پاکستان انجینیئرنگ کونسل کے پروگرام کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پی پی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی تنازعہ سے بچنے کے لیے مذکورہ سیٹ پر اپنا ا±مید وار کھڑا نہیں کیا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پی پی پی آئندہ ہونے والے کسی بھی انتخابات میں، جن میں بلدیاتی انتخابات بھی شامل ہیں بھر پور طریقے سے حصہ لے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی قیادت میں پی پی مضبوط ہو رہی ہے۔بلاول اور آصف زرداری کے درمیان اختلافات کے حوالے سے کیے جانے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے مخالفین کی جانب سے یہ پروپگینڈا بنایا گیا ہے جسے پارٹی کے کارکنان اور دیگر لوگ، جو اس سے مکمل واقف ہیں، نے مسترد کردیا ہے۔پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 36 ویں برسی پر منعقد ہونے والے پروگرامز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر تمام پروگرام دن کے اوقات میں منعقد ہو نگے۔
قائم علی شاہ نے کہا کہ ملک بھر سے آنے والے پارٹی کے رہنما ‘بھٹو’ کے مزار پر جمع ہوں گے اور انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔اس سے قبل پی سی پی کے پروگرام سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ سندھ ںے اعلان کیا تھا کہ سندھ کے گریڈ اوّل سے بیسویں گریڈ کے تمام کنٹریکٹ اور عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں بہت جلد بل پیش کیا جارہا ہے۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ صوبے میں کام کرنے والے انجینیئرز کو، جو گریڈ 11 سے 14 میں کام کررہے ہیں، قانون سازی کے ذریعے اگلے گریڈ میں ترقیاں دی جائے گی اور گریڈ 17 کی اسامیوں کے لیے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سے لوگوں کو منتخب کیا جائے گا۔
کراچی ضمنی الیکشن، ‘حصہ نہیں لیں گے’
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں