اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ثابت کرینگے کہ نون لیگ نے 70لاکھ جعلی ووٹ ڈالے ۔دھاندلی کے ذمہ داروں کو پکڑنا ہوگا۔مجرم کو پکڑے بغیر انتخابی اصلاحات کا کوئی فائدہ نہیں۔تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں ایک گیندپر دو وکٹیں گرائیں۔یمن تنازع پر پاکستان کو فریق نہیں بننا چاہئے بلکہ مسئلے کے حل کا کوئی راستہ نکالنا چاہئے،مسلمانوں کے دشمن مسلمانوں کو لڑانے کی سازش کر رہے ہیں ۔کراچی میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں بھرپور شرکت کرینگے ۔ہمیں پولیس کے اوپر کوئی اعتبار نہیں رینجرز کو بلایا جائے۔الطاف حسین کو لاہور اور میانوالی سے الیکشن لڑنے کی دعوت دیتے ہیں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوئی ۔پارٹی کے اندر ابھی تک اس مسئلے پر اختلافات ہیں۔کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔