اسلام آباد( نیوزڈیسک)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاہے کہ طالبعلم زین کے قتل میں مطلوب مصطفی کانجو کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈکٹر حیدر اشرف نے کہاہے کہ ملزم مصفطیٰ بیرون ملک فرار نہیں ہونے دیا جائے گا بلکہ اسے گرفتار کر نے کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزم کی گرفتار ی کیلئے کہروڑ پکا کے علاقے میں پولیس کی ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔ڈی جی آپریشنز نے کہاہے کہ بہاولپور کی پولیس کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیاہے او ر تمام ممکنہ دوستوں اور رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مار ے جار رہے ہیں جہاں و ہ چھپ سکتاہے۔