اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نوشکی کے علاقے گوربرات سے 4افراد کی لاشیں ملی ہیں ، چاروں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے ، تحصیلدارنوشکی محمد اکرم نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ لیویز کے عملے کو نوشکی کے علاقے گوربرات سے 4 افراد کی لاشیں ملیں ،جنہیں شناخت کیلئے سول ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چاروں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گور برات کا علاقہ قلات سے بھی ملتا ہے اس لئے ان لاشیوں کی شناخت کے حوالے سے قلات انتظامیہ کو مطلع کردیا گیا ہے۔