ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک کے تمام اضلاع میں پاسپورٹ دفاتر بنانے کا منصوبہ منظور

datetime 2  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اباد(نیوز ڈیسک)وزارت داخلہ نے ڈی جی امیگرین اینڈ پاسپورٹس کی سفارشات پر ا زاد کشمیر، گلگت بلتستان اور ملک بھر میں باقی ماندہ73 اضلاع میں پاسپورٹ دفاترکے قیام کیلئے67 کروڑ 23لاکھ 29 ہزار روپے لاگت کے منصوبے کے پی سی ون کی منظوری دیدی ہے۔منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کواپنے متعلقہ اضلاع میں ہی مشین ریڈایبل پاسپورٹ بنوانے کی سہولت میسر ا جائے گی۔پی سی وی کی منظوری کے بعدیہ منصوبہ پلاننگ کمیشن کو بھیجا گیا ہے جہاں سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی منظوری دے گی۔ دستاویزات کے مطابق وزارت داخلہ نے تمام اضلاع میں پاسپورٹ دفاترکے قیام کا فیصلہ عوام کے پرزور اصرار پرکیا ہے۔یہ معاملہ شیخوپورہ چیمبر ا?ف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزیراعظم ،وفاقی محتسب سیکرٹریٹ اورڈی جی امیگریشن اینڈپاسپورٹس کے سامنے بھی اٹھایا تھا۔وفاقی محتسب نے بھی عوامی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے حکومت کوہدایت کی تھی کہ جن علاقوں میں پاسپورٹ دفاترنہیں ہیں وہاں ان کا قیام یقینی بنایا جائے۔ملک بھر میں جن 73 اضلاع میں پاسپورٹ دفاتر بننے ہیں ان میں سے11پنجاب کے ہیں۔ان میں بھکر، خانیوال، خوشاب، لاہور III، لیہ، لودھران، ننکانہ صاحب، پاک پتن، راجن پور، شیخو پورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔سندھ کے 18 اضلاع میں بھی پاسپورٹ دفاترموجود نہیں ہیں۔ان میں بدین، دادو، گھوٹکی، جیکب ا باد،جام شورو،کشمور،خیر پور، مٹیاری، میرپور خاص، نوشہرو فیروز،قمبرشہدادکوٹ،سانگھڑ،شکارپور،ٹندواللہ یار، ٹنڈومحمد خان، مٹھی (تھرپارکر) ٹھٹھہ اور عمرکوٹ شامل ہیں۔ خیبر پختونخواکے 11 اضلاع چارسدہ، کرک، نوشہرہ، الپوری (شانگلہ)، صوابی، داسو (کوہستان) لکی مروت، مانسہرہ، تورغر، بشام اوراورکزئی پاسپورٹ دفاتر سے محروم ہیں۔ اسی طرح بلوچستان کے22 اضلاع جب کہ ا زاد کشمیر کے چھ اضلاع میں پاسپورٹ دفاتر نہیں ہیں



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…