پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

منی لانڈرنگ، الطاف حسین کے قریبی ساتھی محمد انور لندن میں گرفتار

datetime 1  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لندن پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میںایم کیو ایم کے رہنما اور الطاف حسین کے قریبی ساتھی محمد انور کو گرفتار کر لیا گیاہے ، میٹرو پولیٹن پولیس نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کر دیا،پولیس کے مطابق انسداد دہشت گردی کمانڈ نے ایک 64 سالہ شخص محمد انور کو منی لانڈرنگ کے الزام میں شمال مغربی لندن سے اس کی رہائش گاہ حراست میں لیا اور گھر کی مکمل جامع تلاشی لی گئی ہے ۔لندن پولیس نے جاری بیان میں مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی 5 افراد کو منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لیا گیاتھا، جو کہ ضمانت پر رہا ہیں۔پولیس کے مطابق 5 دسمبر 2013 کو 73 سالہ اور 44 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیاتھا، 3 جون 2014 کو 61 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا، ان تمام افراد کی ضمانت اپریل 2015 تک ہے۔بعد ازاں 12 جنوری 2015 کو ایک 41 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا اس کی ضمانت بھی رواں برس اپریل تک ہے جبکہ 17فروری 2015 کو حراست میں لیے گئے شخص بھی ضمانت پر رہا ہے۔پولیس کے جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین سمیت ضمانت پر رہا شخص کسی جرم کے الزام میں گرفتاری کے بعد پولیس کے سامنے مقررہ تاریخ پر پیش ہونے کا پابند ہے۔واضح رہے کہ رواں برس جون میں ایم کیو ایم کے قائد 61 سالہ الطاف حسین کو برطانیہ میں ایک روز کے لیے پولیس نے حراست میں لیا تھا اور ان کے گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی لی تھی۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے بھی محمد انور کی گرفتاری کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ محمد انور کو آج صبح 9 بجے لندن پولیس نے ان کو اپنے گھر سے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے انہوں نے بتایا کہ محمد انور ایم کیو ایم ایک سرگرم رکن ہیں اور ان کا شمار الطاف حسین کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ۔محمد انور لندن میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ہیں ،انہوں نے بتایا کہ محمد انور برطانوی شہری ہیں اور 1992 ءمیں الطاف حسین کراچی میں آپریشن کے بعد لندن گئے تو محمد انور کے گھر قیام کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…