اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے دھرنے کے دوران احکامات نہ ماننے پر 7 ماہ بعد ایس ایس پی اسلام آبا دنیکوکارا کو نوکری سے برطرف کر کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایس ایس پی نیکوکاراکو نوکری سے فارغ کر دیا ہے اور تمام حکومتی مراعات واپس لینے کی ہدایت کر د ی ہے ۔ایس ایس پی نیکوکارا نے16 اگست2014 کو تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے پارلیمنٹ کے سامنے جلسے کے دوران مظاہرین پر لاٹھی چارج ،شیلنگ اور زبانی احکامات ماننے سے انکار کر دیا تھا اور درخواست دیکر چھٹی پر چلے گئے جس کے بعد حکومت نے نیکوکارا سے عہدے کا چارج لیکر معطل کر دیا تھا ۔حکومت نے7 ماہ کی تحقیقات کے بعد اب ایس ایس پی نیکوکارا کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے اور اس حوالے سے حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
احکامات نہ ماننے کی سزا ، ایس ایس پی اسلام آباد محمد علی نیکوکارا برطرف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































