اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی جناح گراونڈ عزیز آباد میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے بادل چھٹنے لگے ، گورنر ہاو¿س نے تنازع حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، گورنر عشرت العباد نے دونوں جماعتوں کے رہنماﺅں کو گورنر ہاﺅس بلا لیا۔ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان پیدا ہونے والی بدمزگی ختم کرانے کے لئے گورنر سندھ عشرت العباد حرکت میں آ گئے ہیں جس کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان چھائے کشیدگی کے بادل چھٹنے کی امید ہو چلی ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دونوں پارٹی کے رہنماوں کو گورنر ہاﺅس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کی ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے رہنماو¿ں کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔ گزشتہ روز جناح گراونڈ عزیز آباد میں پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کے دورے کے دوران ہونے والی کشیدگی کے بعد ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے ایک وسرے کے خلاف مقدمات بھی درج کرا رکھے ہیں۔